میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا شہباز شریف D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے میکرو اکنامکس استحکام کا اثر جلد حقیقی معیشت میں بھی نظر آئے گا،وزیرخزانہ کے الیکٹرک کے پی حکومت سے 300 میگاواٹ سستی بجلی خریدنے کی خواہش مند مراد علی شاہ کاکیڈٹ کالج پٹارو کیلیے سولر سسٹم ،ملازمین کیلیے 2 ماہ کی تنخواہ کا اعلان بات چیت کو تیار ہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کاحل نکلے گا،تحریک انصاف غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکنٹس منجمد کیے جائیں گے ، ترمیمی بل اسمبلی میں پیش ملک کو لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں،حافظ نعیم کراچی حیدرآباد موٹروے تعمیر:پرائیویٹ افراد کو معاوضہ نہ دینے پر سندھ حکومت و دیگر سے جواب طلب قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور کرلیا

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف شرائط:مختلف کاروباری شعبوں کی سیل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ

آئی ایم ایف شرائط:مختلف کاروباری شعبوں کی سیل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ

Author One
بدھ, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے مختلف کاروباری شعبوں کی سیل (فروخت) کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 107 کمپنیوں کو 31 دسمبر تک ایف بی آر سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز یعنی زیادہ طلب کی حامل اور جلد فروخت ہونے والی کم قیمت اشیا والی 107 ایف ایم سی جی کمپنیوں کو ریئل ٹائم ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم سے لنک کیا جائے گا۔سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ساتھ مینوفیکچرز کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے، مینوفیکچرنگ سے سپلائی اور اینڈ کنزیومر تک پوری چین کو مانیٹر کیا جائے گا۔رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے ایک نجی کمپنی کو لائسنس بھی جاری کر دیا گیا پے۔

فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز میں خوراک، مشروبات، دوائیں، گھریلو استعمال کی اشیا اور ڈسپوزیبل آئٹمز وغیرہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پورے ملک میں لارج ٹیکس پیئر یونٹس کو کمپنیوں کا ڈیٹا بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں