سندھ بلڈنگ میں رائج سسٹم کو پٹہ نہ ڈالا جاسکا،لاقانونیت کا بازار گرم
شیئر کریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کو تا حال پٹہ نہ ڈالا جا سکا ۔سسٹم نے شہر بھر میں لاقانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے کمزور عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔ ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی میں بھی ڈپٹی ڈائریکٹر نجم الدین قریشی نے بغیر نقشوں کے تعمیرات شروع کر ا دی ہیں۔ ماضی میں بھی تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھا کر گلشن اقبال میں بغیر نقشوں اور منظوری کے تعمیرات سے کروڑوں روپے سسٹم کو کما کر دیئے گئے تھے۔ نارتھ کراچی میں تعیناتی کے بعد بھی خطیر رقوم بٹورنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے یہاں بھی سسٹم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ناجائز تعمیرات کی سرپرستی جاری ہے۔ اے ڈی خاور حیات سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاطف شیروانی نے نارتھ کراچی سیکٹر 9 کے پلاٹ نمبر R182 اور R420 پر بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔