روزگار اسکیم کے نام پر 100سے زائد غیرقانونی اسٹالز لگائے گئے
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
صدر ٹاؤن میں روزگار اسکیم کے نام پرسو سے زائد غیرقانونی اسٹالز کی اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ۔ حکام نے کلفٹن ، پریڈی ، کھارادر اور گارڈن کے اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو طلب کرلیا اینٹی کرپشن کے خط کے مطابق روزگار اسکیم کے نام پر سو سے زائد غیرقانونی اسٹالز لگائے گئے ہیں اسٹالز کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے کلفٹن پریڈی کھارادر اور گارڈن کے اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو طلب کرلیا مظہر خالق، شاہ نواز ، فیصل ماما،شکیل شیخ اور الطاف کو طلب کیا گیا ہے تمام افسران کو سترہ دسمبر کو اینٹی کرپشن کے دفتر میں اپائنمنٹ لیٹر ، تعلیمی اسناد ، سروس بک اور بینک اسٹیٹمنٹ لے کر طلب کرلیا ۔