میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ، یونان میں کشتی حادثے پر بھی افسوس کا اظہارکیاگیا ایاز صادق کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان امریکا نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگادیں،دفتر خارجہ نے متعصبانہ قراردیدیا بہت ہوگیا اب غزہ میں فوری جنگ بند ی ہونی چاہیے،وزیر اعظم شہباز شریف آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سےتیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی پاکستان خودمختاری کیلیے مناسب اقدامات کرے،ذلفی بخاری بنگلادیش نے پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کروانے کی شرط ختم کردی شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ،ناصر شاہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی : سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور

قومی اسمبلی : سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور

Author One
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اے پی ایس کے شہید بچوں کی قربانی نے پورے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا،پاکستان کی حکومت ایوان اور عوام اعادہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی میں شہریوں کیلئے ڈیجیٹل شناخت کے قیام کے لیے مربوط ڈیجیٹل آئی ڈی کے نام سے بل پیش کردیا گیا-

بل کا مقصد سماجی، معاشی اور گورننس ڈیٹا کو مرکزی بنانا ہے۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت سروع ہوا۔اجلاس کے دوران شازیہ مری کی جانب سے پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق قرار داد پیش کی گئی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ اے پی ایس کے بچوں نے بے پناہ ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، یہ ایوان شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، دہشت گردوں نے پاکستان کی روح پر حملہ کیا، 16 دسمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جائے-

تعلیمی اداروں کے کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔قرار داد میں لکھا گیا کہ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اے پی ایس کے شہید بچوں کی قربانی نے پورے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا،قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت ایوان اور عوام اعادہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا –

قبل ازیں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کیلئے صاحبزادہ حامد رضا نے دعا کروائی ۔وفاقی کابینہ نے معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے اور ای گورننس کو فروغ دینے کے لیے جون میں بل کی منظوری دی تھی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈی چوک واقعے کے حوالے سے یہ جھوٹ بول رہی ہے، راہ فرار سے بچنے کے لیے بار بار مختلف تعداد بتائی جارہی ہے۔

اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل نے ڈی چوک کے مبینہ شہدا کے ناموں کی تفصیل پڑھ کر بتائی۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ یہ بے حس حکومت ہے، ڈیرہ اسمعیل خان سے شہید کی لاش چار دن تک پڑی رہی، انہوں نے شہدا کو دفنانے بھی نہیں دیا، لوگ نظریے کی خاطر ڈی چوک آئے تھے، بجلی بند کرکے نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں