میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خالد مقبول صدیقی کا حکومت چھوڑنے کے موقف سے یوٹرن

خالد مقبول صدیقی کا حکومت چھوڑنے کے موقف سے یوٹرن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت میں رہتے ہوئے حالات تبدیل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ، اگر اعداد وشمار بہترہو رہے ہوں تو حکومت کو موقع ملنا چاہیے ۔کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 19 ویں عالمی کتب میلے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر انہوں نے گزشتہ روز دیئے گئے بیان کے حوالے سے کہا کہ میں نے ایم کیو ایم کے نہیں بلکہ اپنے چلے جانے کی بات تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو وزارتیں تحفے میں نہیں ملیں، گورنرسندھ ایم کیو ایم کے نمائندے ہیں، جو بھی نیا گورنر آئے گا پھنس جائے گا، اتنا متحرک گورنر پہلے کبھی نہیں آیاخیال رہے کہ گزشتہ روز خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ اب نہ ہمیں اپنے اوپر اور نہ ہی مہربانوں پر اعتبار ہے لہٰذا نہ جانے ہم کب ناراض ہو کر وزارتیں چھوڑ دیں اور حکومت سے الگ ہوجائیں۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا تھا کہ ویسے بھی اس حوالے سے میرا ریکارڈ بہت خراب ہے ، میں جب جب اسمبلی میں رہا ہوں، وہاں سے استعفیٰ دیا ہے اور وزارتوں سے تو ہر بار مستعفی ہوا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے نمائندے نہیں ہیں، ان کی اپنی سوچ اور ہماری اپنی سوچ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں