میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی کارروائی، بے ضابطگی میں ملوث افسران سے 62کروڑ روپے ریکور

سندھ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی کارروائی، بے ضابطگی میں ملوث افسران سے 62کروڑ روپے ریکور

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مبینہ مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران و نجی افراد سے جولائی سے نومبر دو ہزار چوبیس کے دوران باسٹھ کروڑ روپے سے زائد رقم ریکور کرکے سندھ حکومت کے خزانے میں جمع کرودایئے ۔سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مختلف محکموں کے گزشتہ برسوں کے مالی حسابات میں بے ضابطگی کی نشاندہی ہوئی تھی۔۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈٹ کے اعتراضات پر فیصلے کرکے ریکوری کروائی۔۔ گزشتہ پانچ سالہ دور میں سندھ اسمبلی کی پی اے سی نے صرف پانچ لاکھ روپے ریکور کروائے تھے ۔۔ ڈی جی آڈٹ سندھ نے ریکور کروائی گئی رقم کی تفصیلات پی اے سی کو ارسال کردیں۔۔۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے رواں سال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ریکارڈ اجلاس کیے ۔۔ پی اے سی سیکریٹریٹ نے بے ضابطگیوں پر کارروائی سے متعلق ہدایات جاری کیں تھی۔۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کہ عوام کی ٹیکس کے پیسوں میں خرد برد اور مالی بے ضابطگیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔۔ جس محکمے میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندھی ہوگی وہاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایکشن لے گی۔۔ تمام محکمے عوام کی ٹیکس کے پیسے عوام کی بہتری میں خرچ کریں۔۔۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ جو محکمہ آڈٹ کا ریکارڈ فراہم نہیں کرے گا اس محکمے کے متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ محکموں کے افسران کا یہ بہانا اب یہ نہیِں چلے گا کہ آڈٹ ریکارڈ نہیں ہے ۔۔ تمام محکمے پی اے سی اجلاس سے قبل اپنے محکمے کی آڈٹ پیراز کا ریکارڈ ایک ہفتہ قبل پی اے سی کو فراہم کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں