میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چاروں صوبائی حکومتیں 144ارب روپے بجلی بلوں کی نادہندہ

چاروں صوبائی حکومتیں 144ارب روپے بجلی بلوں کی نادہندہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

چاروں صوبائی حکومتیں بجلی بلوں کی مد میں وفاق کی 144ارب روپے سے زائد کی نادہندہ نکلیں ۔ وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیئے ۔ واجبات کی ادائیگی کے لیے وزرائے اعلیٰ سے مدد مانگ لی ۔ 59ارب روپے سے زائد کے ساتھ سندھ سب سے بڑا نادہندہ ۔ بلوچستان 39 اور پنجاب کے ذمہ 38 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں بلوچستان نے آٹھ ارب سے زائد کی رقم ادا کرنی ہے۔ خطوط کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے ،پاور ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پربجلی کمپنیوں کی بہتری کے لیے متعدد اصلاحات سروع کی ہیں،بجلی کمپنیو ں کی مالی حالت بہترکرنا اصلاحات کا اہم پہلو ہے ۔خطوط میں کہا گیا ہے کہ ایک اہم درپیش مسئلہ صوبوں کی طرف اربوں کے بقایا جات ہیں،اصلاحات کا مقصد صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں