میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترقیاتی کاموں میں سنجیدگی دکھائی نہیں دی جارہی ،وزیربلدیات برہم

ترقیاتی کاموں میں سنجیدگی دکھائی نہیں دی جارہی ،وزیربلدیات برہم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں سالانہ ترقیاتی کاموں کی جاری اسکیموں پر جاری کام رواں سال ہی مکمل کئے جائیں بالخصوص وہ منصوبے جن پر 100 فیصد ریلیز ہوچکی ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ تمام محکموں میں ترقیاتی کاموں کو لے کر سنجیدگی نظر نہیں آرہی ہے اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کے ایم سی، کے ڈی اے، واٹر بورڈ، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے، کلک اور سوئپ میں سالانہ ترقیاتی اسکیموں پر کام کی مکمل رپورٹ آئندہ ایک ہفتہ میں جمع کروائی جائے اور جن اسکیموں کو رواں سال مکمل ہونا ہے اسے ہر صورت مکمل کیا جائے۔ تمام ریجنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہر کونسل کی ماہانہ رپورٹ جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا پر 5 سال کے لئے کوئی فیس نہیں ہے اس کو یقینی بنایا جائے اور اگر کسی قسم کی کوئی شکایات اس حوالے سے ملتی ہیں تو مذکورہ کونسل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاسوں میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و پی ڈی کلک عائشہ حمید، شیخ عبدالغنی، ایم سی کے ایم سی افضال زیدی، ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، ڈی جی ایل ڈی اے صفدر بگھیو، ڈی جی ایم ڈی اے نجم الدین سہتو، پی ڈی سوئپ دادلو زہرانی، پی ڈی میگا پروجیکٹ کراچی سید عباس علی شاہ و دیگر شریک ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں