میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں تین کارروائیاں22دہشت گرد ہلاک،6 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں تین کارروائیاں22دہشت گرد ہلاک،6 جوان شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3علیحدہ کارروائیوں میں 22دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 6اور 7دسمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین علیحدہ کارروائیوں کے دوران 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کرلیا گیاہے ۔فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی جس کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور تیسری جھڑپ ضلع تھل میں اس وقت ہوئی جب دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے ، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں