اگلے گریڈ میں پروموشن کیلئے، سندھ کے سرکاری افسران کو اثاثے ڈیکلیئرکرنا ہوں گے
ویب ڈیسک
اتوار, ۸ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سرکاری افسران کو اثاثے ڈیکلیئر نہ کرنے پر ضابطہ کی کارروائی کرنے اور پروموشن نہ کرنے کی دھمکی دے دی چیف سیکریٹری سندھ نے تمام صوبائی محکموں کو خط لکھ دیا چیف سیکریٹری کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا حکم ہے کہ گریڈ سترہ سے گریڈ بائیس تک کے افسران اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں اثاثے ڈیکلیئر کرنے کا سرٹیفکیٹ چیف سیکریٹری دفتر میں جمع کرائیں اثاثے ڈیکلیئر نہ کرنے والے افسران کے خلاف 1973 کے قانون کے تحت اہلیت و ضابطہ کی کارروائی ہوگی صوبائی انتظامی سروس ، صوبائی سیکریٹریٹ گروپ ، ڈی ایم جی اور پی ایس پی افسران اثاثے ڈیکلیئر کریں جن افسران نے اثاثے ڈیکلیئر نہیں کئے ان کے پروموشن نہیں کیے جائیں گے فوری طور پر اثاثے ڈیکلیئر کریں تاکہ اہلیت و ضابطہ کی کارروائی سے بچ سکیں۔