میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈی سیٹ قرار دیے گئے مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی درخواست فوری مقرر کرنے کی استدعا منظور کر لی۔سپریم کورٹ میں عادل بازئی کی اپیل پر ابتدائی سماعت 9 دسمبر کو ہو گیجسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ عادل بازئی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمشین نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں