میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396ارب کی اسمگلنگ کا انکشاف

پیٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396ارب کی اسمگلنگ کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپے کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ملک میں اسمگلنگ کا مجموعی حجم 750 ارب روپے ہے جس میں سب سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہے۔ دیگر اشیا میں تمباکو ،ٹائرز،فیبرک ، وہیکلز ، چائے ،آٹو پارٹس اور موبائل فون وغیرہ شاملہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسمگل شدہ ایندھن کے خلاف سخت کریک ڈاون اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے پاکستان کی پیٹرولیم کی فروخت نومبر 2024 میں 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو ایک اعشاریہ 58 ملین ٹن تک رہی جو گزشتہ سال ایک اعشاریہ 37ملین ٹن تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اعشاریہ 58 ملین ٹن پیٹرولیم کی مالیت تقریبا 500 ارب روپے بنتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں