مظاہرین کیخلاف مقدمات،اسلام آباد پولیس نے تفتیش کے لیے پنجاب سے مدد مانگ لی
ویب ڈیسک
هفته, ۷ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کی دفعات میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے پنجاب پولیس کی مدد مانگ لی۔پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف 25 اور 26 نومبر میں احتجاج کے دوران درج مقدمات میں تفتیش کا معیار بہتر بنانے کے لیے وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا دہے۔پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے ایک ایس پی، 10ڈی ایس پیز اور انوسٹی گیشن افسران، تفتیش اور چالان مکمل کرنے کے لیے مانگ لیے ہیں۔پنجاب پولیس کے افسران نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات میں سزا کے ماہر افسران کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔آئی جی پنجاب نے اسلام آباد پولیس کو ماہر تفتیشی ایس پیز اور ڈی ایس پیز فراہم کرنے کی حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کیسز کی تکمیل اور ملزمان کو سزا تک اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔