قومی ادارہ امراض قلب، بچوں کے وارڈ کی تعمیراتی لاگت میں کئی گنا اضافہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
این آئی سی وی ڈی کراچی میں پیڈس کارڈیک یونٹ کے قیام کے منصوبے کی لاگت منصوبے کی لاگت 1ارب 74 کروڑ سے بڑھ کر 9 ارب 92 کروڑ تک جاپہنچی منصوبے کی لاگت میں ریکارڈ اضافہ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تحقیقات کا حکم دے دیااین آئی سی وی ڈی میں بچوں کے وارڈ کی لاگت کئی گنا بڑھ گئی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے غیرقانونی یامنظوری کے بغیررقم خرچ کرنے والے افسران کی نشاندہی کرنے کاحکم دیا ہے رپورٹ میں واضح کرنے کا کہا ہے کہ بتایا جائے کہ منصوبے کی لاگت میں ریکارڈ اضافہ کیسے ہوا۔