میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں ا سکول  صبح سوا8 سے پہلے ا سکول کھولنے پر پابندی

پنجاب میں ا سکول صبح سوا8 سے پہلے ا سکول کھولنے پر پابندی

Author One
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور:پنجاب میں ا سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، صبح 8:15 سے پہلے سکول کھولنے پر پابندی ہوگی۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،سکول اوقات میں تبدیلی فوری نافذ العمل ہے ۔ن

وٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی سکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8:15 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے، ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا-

خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی ماحولیات عمران حامد شیخ کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہو گا-

ماحولیات ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو احکامات پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا-

تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں اور فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں