کراچی کے 25ٹاؤنزکو 2 ارب 76 کروڑ روپے جاری
شیئر کریں
(رپورٹ: علی آزاد) محکمہ خزانہ سندھ نے کراچی کے 25ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو 2 ارب 76 کروڑ روپے جاری کر دیئے ، جبکہ حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ، لاڑکانہ اور میرپورخاص کے ٹاؤنز کو بھی کروڑوں روپے جاری ہو گئے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے اورنگی ٹاؤن کو 6 کروڑ 30 لاکھ، مومن آباد ٹاؤن کو 7 کروڑ، منگھو پیر ٹاؤن کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے ، صدر ٹاؤن کو 16 کروڑ 50 لاکھ، لیاری ٹاؤن کو 14 کروڑ 90 لاکھ، سہراب گوٹھ ٹاؤن کو 3 کروڑ 10 لاکھ، صفورہ ٹاؤن کو 4 کروڑ، گلشن ٹاؤن کو 6 کروڑ 10 لاکھ، جناح ٹاؤن کو 7 کروڑ 60 کروڑ، چنیسر گوٹھ ٹاؤن کو 7 کروڑ 80 لاکھ، ماڈل کالونی ٹاؤن کو 8 کروڑ 90 لاکھ، شاہ فیصل ٹاؤن کو 10 کروڑ، لانڈھی ٹاؤن کو 12 کروڑ 80 لاکھ، کورنگی ٹاؤن کو 14 کروڑ 30 لاکھ، نیو کراچی ٹاؤن کو 17 کروڑ 80 لاکھ، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے ، گلبرگ ٹاؤن کو 12 کروڑ 90 لاکھ، لیاقت آباد ٹاؤن کو 9 کروڑ 40 لاکھ، ناظم آباد ٹاؤن کو 9 کروڑ 20 لاکھ، گڈاپ ٹاؤن کو 16 کروڑ 20 لاکھ، ملیر ٹاؤن کو 14 کروڑ 80 لاکھ، ابراہیم حیدری ٹاؤن کو 16 کروڑ 90 لاکھ روپے ، ماڑی پور ٹاؤن کو 12 کروڑ 10 لاکھ روپے ، مورڑو میربحر ٹاؤن کو 9 کروڑ لاکھ روپے اور بلدیہ ٹاؤن کو 12 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے حیدرآباد کے 9 ٹاؤنز کو 19 کروڑ 50 لاکھ روپے ، میرپورخاص کے دو ٹاؤنز کو 3 کروڑ 10 لاکھ، شہید بینظیر آباد کے دو ٹاؤنز کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ، لاڑکانہ کے 4 ٹاؤنز کو 3 کروڑ 60 لاکھ اور سکھر کے تین ٹاؤنز کو 3 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ سندھ ہر ماہ کراچی سمیت سندھ بھر کے ٹاؤنز کو کروڑوں روپے جاری ہوتے ہیں لیکن ٹاؤنز اور ضلع میونسپل کارپوریشنز میں اضافی بھرتیوں اور ملازمین کی فوج ظفر موج کے باعث فنڈز تنخواہوں، مالی مراعات میں خرچ ہوتے ہیں، ٹاؤنز میں صفائی اور دیگر ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث شہروں کی گلیاں اور محلے گندگی کا ڈھیر ہیں۔