میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت پر تحفظات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ، بلاول زرداری کے زیر صدارت اجلاس

وفاقی حکومت پر تحفظات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ، بلاول زرداری کے زیر صدارت اجلاس

ویب ڈیسک
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلاول ہائوس میں ہوا، جس کا مقصد موجودہ سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور و خوض کرنا تھا۔ اجلاس میں سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ سمیت وفاقی سطح پر سیاسی، پالیسی اور ترقیاتی چیلنجز سے متعلق اپنے جاری اور حل طلب مسائل پر بات چیت کی گئی۔ پالیسی معاملات جیسا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی، پانی کے انتظام کے تنازعات، زراعت اور ڈیجیٹل معیشت کو درپیش چیلنجز اور عوامی مفاد کی قانون سازی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات کے حوالے سے سیاسی، پالیسی اور قانون سازی کے معاملات پر بروقت مشاورت کی کمی اور وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کو اہم رکاوٹوں کے طور پر نشاندہی کی گئی، جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔ اجلاس کے شرکا نے ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور نئی زمینی حقائق کے نتیجے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے اتفاق رائے کی عدم موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں