میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی کابینہ، سانحہ ڈی چوک کے مقتول وزخمیوں کے لیے پیکیج کی منظوری

کے پی کابینہ، سانحہ ڈی چوک کے مقتول وزخمیوں کے لیے پیکیج کی منظوری

ویب ڈیسک
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے سانحہ ڈی چوک کے شہدا اور زخمیوں کے لیے پیکیج کی منظوری دیدی ہے ۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ کی طرف سے منظور شدہ پیکیج کے مطابق شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 10لاکھ روپے دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے ان کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے ۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مزید زخمیوں اور شہداء کی تصدیق کا عمل جاری ہے تصدیق ہونے پر بھی ان کے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں