عمران خان کوجیل میں شدید خطرات لاحق ہیں،قاسم سوری
ویب ڈیسک
اتوار, ۱ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
رہنماء پی ٹی آئی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے ،جان کو بھی شدید خطرات لا حق ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ میں قاسم خان سوری نے لکھا کہ قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ عمران خان کو ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کرکے کسی زہریلی چیز کا سپرے کیا گیا ہے جس کی بو ان کے ذہن پر اثر کر رہی ہے، عمران خان کی طبیعت خراب ہے اور جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے آفیشل انسٹا گرام اکائونٹ پر قاسم خان سوری کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قاسم خان سوری نے اپنے ذرائع کے حوالے سے عمران خان کے بارے میں خطرناک رپورٹس شیئر کی ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں عمران خان کا شفاف طبی معائنہ کرواکر ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔