میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کیلئے وفاق سے سوا 11ارب کی قسط جاری

سندھ کیلئے وفاق سے سوا 11ارب کی قسط جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے سندھ کو دوسری سہ ماہی کی 11 ارب 30 کروڑ روپے کی قسط جاری کردی۔ سندھ کے 12منصوبوں پر 49ارب 25کروڑ روپے مختص کئے تھے۔ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت سے دوسری سہ ماہی قسط جاری کرنے کے لئے رابطہ کیا تھا۔ پچھلے کئی سالوں سے حکومت سندھ کو سہ ماہی قسط نہیں مل رہی تھی اس مرتبہ وزیر اعلیٰ نے براہ راست وزیر اعظم سے بات کرکے دوسری سہ ماہی قسط حاصل کرلی۔ پنجاب کے 17،خیبرپختونخوا کے 7 اوربلوچستا ن کے 30 منصوبوں کیلئے بھی دوسری سہ ماہی قسط جاری کردی گئی۔ پنجاب کو ایک ارب 62کروڑ،خیبرپختونخواہ کو 61 کروڑ اور بلوچستان کو 5 ارب چھیالیس کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ مجموعی طور پر چاروں صوبوں کے 66منصوبوں پر 19ارب ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ ان 66منصوبوں پر 82 ارب 81کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں