میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی ,عطا اللہ تارڑ

ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی ,عطا اللہ تارڑ

Author One
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

زرائع کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

پاکستان میں 7 ماہ کے دوران کئی غیر ملکی وفود نے دورہ کیا ہے۔

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے جب کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج اور بعد کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے لاشوں کی سیاست کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی والے لاشوں سے متعلق پرانی وڈیوز، تصاویر سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں۔

ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی-

عطا تارڑ نے کہا کہ بشری بی بی کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی والے سکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

یہ لوگ غزہ پر اسرائیلی مظالم کی فوٹیج چلا رہے ہیں۔ لاشوں کی جعلی تصاویر چلا رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گاڑیاں اور جوتے چھوڑ کر بھاگے ہیں۔

ا نہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور الزامات کے ساتھ اہل کاروں کی فائرنگ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے جب کہ مظاہرین پر فائرنگ ہوئی نہ کہیں خون دیکھا گیا-

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اقتدار کی جنگ چل رہی ہے۔

وزیراعلی کے پی علی گنڈاپور کی پریس کانفرنس کے حوالے سے کوئی گفتگو کرنا نہیں چاہتا، وہ 2 بار احتجاج سے فرار ہوئے، وہ بزدل ہیں۔ انہیں اپنے صوبے میں امن کی کوئی پروا نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں