میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا،عمر ایوب کا دعویٰ

وفاقی حکومت نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا،عمر ایوب کا دعویٰ

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے دعوی کیا ہے کہ ان پر آئی جی اسلام آباد اور وفاقی حکومت نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم پر بوگس کیسز بنائے گئے ہیں۔ ہم پر موٹر سائیکل چوری کے کیسز بھی بنا دیے گئے ہیں۔ ہم پی ٹی آئی شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زخمیوں اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے مالی معاونت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حقائق سامنے لانے کے لیے وزیر اعظم کمیٹی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ ایک گھنٹہ بھی نہیں سوئے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے پرامن احتجاج کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریڈ زون میں نہیں جانا پر امن رہنا ہے۔عمر ایوب نے دعوی کیا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پر قاتلانہ حملہ آئی جی اسلام آباد اور وفاقی حکومت نے کیا۔ چیف جسٹس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائیں،جوڈیشل انکوائری کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور میں 3 سو سے زیادہ رینجرز آئے تھے۔ کے پی کے کی سرزمین پر بغیر اجازت کیسے رینجرز آئے، سکیورٹی فورسز کو نہتے عوام پر فائرنگ کی اجازت آئین نہیں دیتا، اسنائپر ڈی چوک میں استعمال ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں