کے فور منصوبہ ، وزیراعلیٰ کی دسمبر 2025کی ڈیڈ لائن
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کے فور کی توسیع کے منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور میئر کراچی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فور توسیع منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل کر کے دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے وزرا ء اور سیکریٹریز کو اس لیے بلایا تاکہ فیصلے پر بروقت عمل درآمد ہو۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو وزیرِ بلدیات سعید غنی اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ نے بریفنگ بھی دی۔ پہلے مرحلے میں 260ایم جی ڈی پانی شہر کو فراہم کیا جائے گا، کے فور کی توسیع سندھ حکومت کے ذمہ ہے۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عزیز بھٹی پارک سے حسن اسکوئر تک 2.7کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائی جائے، فنڈز کا بندوبست کر رہا ہوں، آپ کام کی تیاری کریں، کے فور کے لیے 132کے وی گرڈ اسٹیشن کا ٹینڈر جاری کیا جائے۔وزیراعلی سندھ نے عزیز بھٹی پارک تا حسن اسکوائر 2.7 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کی ہدایت دیدی، مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آر ڈی ریڈ لائن کا کام جاری ہے تو کے فور کی لائن بھی بچھنی چاہئے، کے فور منصوبے کا پانی شہر میں جلد تقسیم کرنا شروع کریں۔ریزروائر ون سے وائی جنگشن تک، ریزروائرٹو سے وفاقی یونیورسٹی تک، وفاقی یونیورسٹی سے گلبائی تک، ریزروائر تھری سے بنارس تک پائپ لائن بچھانی ہے، وزیراعلی سندھ نے کاغذی کارروائی مکمل کر کے کام شروع کرنے کی ہدایت دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر توانائی کو کے بی فیڈر کی لائننگ کی ہدایت دے دی، انہوں نے کہا کہ کے بی فیڈر کی لائننگ کا پروجیکٹ 19بلین روپے کا ہے، فنڈز کا بندوبست کر رہا ہوں آپ کام کی تیاری کریں، کے فور کے لیے 132کے وی گرڈ اسٹیشن کا ٹینڈر جاری کیا جائے۔