میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی غزہ میں نئی یہودی بستی قائم کرنے کی تیاری،سیٹلائٹ امیج سامنے آگئیں

اسرائیل کی غزہ میں نئی یہودی بستی قائم کرنے کی تیاری،سیٹلائٹ امیج سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل غزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں ایک نئی ‘ملٹری ڈیوائیڈنگ لائن’ بنا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل ایک نئی 9 کلو میٹر طویل ’ملٹری ڈیوائیڈنگ لائن‘ تعمیر کر رہا ہے ۔خیال رہے کہ ’ملٹری ڈیوائڈنگ لائن‘ سے مراد 2 علاقوں کے درمیان ایک ایسی تقسیم ہے جو یہ واضح کرتی ہے کہ کسی بھی مسلح تصادم یا جنگ کے دوران فریقین کے مابین محاذ کہاں تک تھا۔اس حوالے سے سامنے آنے والی سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بحیرۂ روم اور اسرائیل کی سرحد کے درمیان موجود سینکڑوں عمارتوں کو منہدم کیا جا چکا ہے ۔ان عمارتوں میں سے بیشتر کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے زمین بوس کیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل حماس جنگ کی ابتداء کے بعد سے غزہ کے انتہائی شمال سے 1 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہوئے ہیں۔روسی تھنک ٹینک سے منسلک مشرقِ وسطیٰ کے سیکورٹی امور کے ماہر ڈاکٹر ایچ اے ہیلیر کا کہنا ہے کہ بظاہر سیٹلائٹ تصاویر سے لگتا ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کو شمالی غزہ میں واپس جانے سے روکنے کی تیاری کر رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں