میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی

مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی

Author One
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی :وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

زرائع کے مطابق مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کے فور کی توسیع کے منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور میئر کراچی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فور توسیع منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل کر کے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے وزرا اور سیکریٹریز کو اس لیے بلایا تاکہ فیصلے پر بروقت عمل درآمد ہو-

اجلاس میں وزیرِ اعلی سندھ کو وزیرِ بلدیات سعید غنی اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ نے بریفنگ بھی دی۔

پہلے مرحلے میں 260 ایم جی ڈی پانی شہر کو فراہم کیا جائے گا-

کے فور کی توسیع سندھ حکومت کے ذمہ ہے۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عزیز بھٹی پارک سے حسن اسکوئر تک 2.7 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائی جائے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں