میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیر تھر نیشنل پارک ،مافیا نے ریتی بجری کی مائننگ شروع کر دی

کیر تھر نیشنل پارک ،مافیا نے ریتی بجری کی مائننگ شروع کر دی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: علی آزاد کیریو) کیر تھر نیشنل پارک میں مافیا نے ریتی بجری مافیا کی مائننگ شروع کر دی، محکمہ مائنز اینڈ منرلز نے فوری طور مائننگ بند کروانے اور محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ کیر تھر نیشنل پارک کا مشترکہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ انڈیجینئس رائٹس الائنس اور کلائمیٹ ایکشن سینٹر کراچی نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز کو لیٹر ارسال کر کے توجہ مبذول کروائی کہ سندھ ہائی کورٹ نے 4 اکتوبر 2024کو حکم جاری کیا کہ کیر تھر نیشنل پارک میں ریتی بجری کی مائننگ اور پتھروں کی کٹائی بند کی جائے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملیر سیشن جج کو احکامات جاری کئے کہ کیر تھر نیشنل پارک میں ریتی بجری کی مائنگ ہو رہی ہے یا نہیں۔ سیکریٹری وائلڈ کو حکم جاری کیا گیا کہ اُس نے جنگلی حیات اور چرند پرند کے لئے کون سی سہولیات بنائی گئی ہیں جبکہ سیکریٹری ثقافت کو حکم جاری کیا گیا کہ وہ کیر تھر نیشنل پارک میں ثقافتی ورثے کے متعلق رپورٹ جمع کروائے ۔ سیشن جج ملیر کے دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ ملیر اور تھدو ندیوں سے کھدائی کی گئی ہے ۔ جس پر محکمہ مائنز اینڈ منرلز نے نوٹیفکیشن جاری کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز (ٹھٹھہ)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز حیدرآباد اور دیگر افسران کو ہدایت کی ہے کہ کیر تھر نیشنل پارک میں ریتی بجری کی مائننگ بند کروائی جائے اور کیر تھر نیشنل پارک کا مشترکہ طور جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں