میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، شہر میں عمارتوں کا جنگل ،پیکیج مافیا سرگرم

سندھ بلڈنگ، شہر میں عمارتوں کا جنگل ،پیکیج مافیا سرگرم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وسطی میں ناجائز تعمیرات کو منظم طریقے سے تکمیل تک پہنچانے کے لئے پیکج مافیا سرگرم ہے اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کے نام پر وصولیاں کی جا رہی ہیں۔ ایک طرف کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ،دوسری جانب رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ بنا کر عمارتوں کا جنگل اگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے گولیمار فردوس کالونی میں رہائشی پلاٹ 14/12 پر بغیر نقشے اور منظوری کے کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر بیرونی طور پر مکمل کروا کر رنگ و روغن کر کے عمارت پرانی ہونے کا تاثر دیا جا رہا ہے اور اندرونی حصے میں کام جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق پیکیج مافیا نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد ناجائز تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی دے رکھی ہے۔ پیکیج مافیا نے ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کی چشم پوشی کے نام پر بھی اضافی رقم وصول کر لی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان اپنے فرائض سے غافل دکھائی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں