میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری تیل کی لائن سے چوری کی منظم وارداتیں،مقدمات سی ٹی ڈی منتقل

سرکاری تیل کی لائن سے چوری کی منظم وارداتیں،مقدمات سی ٹی ڈی منتقل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ میں سرکاری تیل کی لائن سے چوری کی منظم وارداتیں ہونے لگیں اعلی پولیس حکام نے مختلف واقعات سامنے آنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے بن قاسم تھانے میں درج مقدمات سی ٹی ڈی کو منتقل کردیے گئے ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پارکو ایک اہم تنصیب ہے جس سے چھیڑ چھاڑ سنگین جرم ہے یہ عمل دہشت گردی کی کارروائی کے مترادف ہے ،موجودہ ایف آئی آرز میں اس پہلو کی خصوصی چھان بین کی جائے گی، کیس کی تفتیش ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں کی جائے ،تفتیش ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے کروائی جائے ، تیل چور گروہ کے سرغنہ لطف سیال کے خلاف گیارہ مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف چھ مقدمات بن قاسم ایک شاہ لطیف ٹاون میں درج ہے لطف سیال کے خلاف دو مقدمات دادو، ایک خیرپور ناتھن میں درج ہے گرفتار ملزم لطف سیال کے خلاف کسٹمز کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں