میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح اسپتال، مسمار عمارت کا ملبہ و ضروری سامان خلاف ضابطہ فروخت

جناح اسپتال، مسمار عمارت کا ملبہ و ضروری سامان خلاف ضابطہ فروخت

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) جناح اسپتال میں عمارت گرانے کے بعد ملبہ و دیگر ضروری سامان کی غیر شفاف طریقے سے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق سرکاری اثاثوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر لگانا لازمی ہے لیکن اسپتال انتظامیہ نے بغیر ٹینڈر کے سامان فروخت کر دیا، تفصیلات کے مطابق 15 روز قبل کراچی کے جناح اسپتال میں ایک عمارت کو مسمار کردیا گیا، عمارت گرانے کے بعد انتظامیہ نے دروازے ، لفٹ مشین، ٹائلیں، ملبہ و دیگر ضروری سامان فروخت کر دیا، اسپتال ذرائع کے مطابق فروخت ہونے والے سامان کی قیمت لاکھوں روپے ہے ، اسکریپ کی فروخت میں انتظامیہ کے لوگ ملوث ہیں، فروخت شدہ مال سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرنے کی بجائے ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کی جائے گی، اس ضمن میں جناح اسپتال کے ترجمان گزشتہ چار روز سے یہ کہہ کر معاملے کو ٹال رہے ہیں کہ میں آپ کو دستاویز دے رہا ہوں، کچھ دیر انتظار کریں، نیلامی کا اشتہار دیا گیا، رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں