میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میکس ورسٹیپن  نے لگاتار چوتھی مرتبہ فارمولا ون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میکس ورسٹیپن نے لگاتار چوتھی مرتبہ فارمولا ون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۵ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بیلجین ریسنگ ڈرائیور میکس ورسٹیپن لاس ویگاس گرینڈ پرکس میں جیتنے کے بعد لگا تار چوتھی بار ‘فارمولا ون’ کے عالمی چیمپئن بن گئے ۔ 27 سالہ میکس ورسٹیپن لاس ویگاس گرینڈ پرکس میں پانچویں نمبر آئے ، اس ریس میں فتح مرسڈیز کے جیورج رسل نے حاصل کی تاہم اپنے واحد حریف لانڈو نورس جنہوں نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ان سے پوائنٹس کی سبقت کی وجہ ڈچ سے ریسر فاتح قرار پائے ۔27 سالہ ڈرائیور میکس ورسٹیپن، جرمنی کے مائیکل شوماکر، برطانوی ریسر لیوس ہیملٹن، ارجینٹینا کے یوآن مینوعل فانگیو، جرمنی کے سیبیسٹین ویٹل اور فرانس کے الین پروسٹ کے بعد لگاتار چار مرتبہ چیمپئین شپ چیتنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔ریڈیو پر اپنی ریڈ بل ٹیم سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ یہ ایک زبردست سیزن تھا، آپ لوگوں کا بہت شکریہ، یہ پچھلے سال سے تھوڑا زیادہ مشکل تھا لیکن ہم نے کردکھایا، آپ سب لوگوں کا بے حد شکریہ۔’جیورج رسل 7 دفعہ کے چیمپیئن اور مرسڈیز کے ساتھی لیوس ہیملٹن سے 7.313 سیکنڈز کے فاصلے سے فاتح قرار پائے ۔اسی طرح کارلوس سینز اور چارلز لیکلیرک کی فرارریاں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی، میک لیرن کے لاندو نوریس، آسکر پیاستری سے 43 سیکنڈ کے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے چھٹے نمبر پر آئے ۔لانڈو نوریس جنہیں اپنے ٹائٹل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے میکس ورسٹیپن سے 3 پوائنٹس زیادہ حاصل کرنے تھے ، نے تیز ترین لیپ کے لیے ایک اضافی پوائنٹ حاصل کیا تاہم ان کا چیلنج ختم ہوگیا۔جیورج رسل نے اپنی چوتھی پول پوزیشن سے شاندار آغاز کرتے ہوئے لیڈ حاصل کی جبکہ چوتھے نمبر سے شروعات کرنے والے چارلز لیکلیرک نے گرڈ پر دوسرا مقام حاصل کیا۔فرناندو الونسو کے علاوہ تمام ڈرائیورز نے میڈیم ٹائرز پر ریس شروع کی، جبکہ ہسپانوی ڈرائیور کی جانب سے استعمال کیے گئے سافٹ ٹائرز صرف چار لیپ تک چل سکے ۔ڈچ ڈرائیور شاندار فارم میں نظر آئے اور نویں لیپ میں آگے بڑھتے ہوئے چارلز لیکلرک کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن پر آ گئے ، جبکہ لاندو نوریس نے پیری گیسلی پر سبقت حاصل کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔آسکر پیاستری کو گرڈ باکس کے باہر سے غلط آغاز کرنے پر 5 سیکنڈ کی پنالٹی دی گئی، جبکہ کارلوس سینز، چارلز لیکلرک اورلاندو نوریس ہارڈ ٹائرز کے لیے پٹ اسٹاپ کر گئے ، جن کے بعد میکس ورسٹیپن اور جیورج رسل نے بارہویں لیپ پر پٹ اسٹاپ کیا۔لیوس ہیملٹن ایک لیپ کے لیے ریس میں ا?ول نمبر پر ا?نے میں کامیاب ہوئے لیکن اس کے بعد جیورج رسل پہلے نمبر پر، سرجیو پیریز دوسرے نمبر پر (جو پہلے ہی پٹ اسٹاپ کر چکے تھے )، اور میکس ویسٹیپن تیسرے نمبر پر آ گئے ۔پندرہویں لیپ پر سرجیو پیریز نے میکس ویسٹیپن کو آگے جانے کا راستہ دیا جس سے وہ جیورج رسل کے پیچھے دوسرے نمبر پر آ گئے ، جبکہ پیری گیسلی اپنی کار کے انجن فیل ہونے کی وجہ سے ریس سے باہر ہو گئے ۔لیوس ہیملٹن نے شاندار رفتار دکھاتے ہوئے 20ویں لیپ تک پانچویں پوزیشن حاصل کی، ریس کے نصف مرحلے تک جیورج رسل، میکس ویسٹیپن سے 11 سیکنڈ آگے تھے ، جبکہ کارلوس سینز تیسرے نمبر پر تھے ۔لیوس ہیملٹن کو کارلوس سینز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جو پٹ لین کے اندر اور باہر آ رہے تھے تاہم ہسپانوی ڈرائیور نے اگلی لیپ پر پٹ اسٹاپ کیا جس کی وجہ سے وہ چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ۔میکس ویسٹیپن جو اپنی توجہ بڑی کامیابی پر مرکوز کیے ہوئے تھے کارلوس سینز سے پیچھے چلے گئے لیکن چارلز لیکلرک کو پچھاڑنے میں کامیاب رہے ، جبکہ لاندو نوریس چھٹی پوزیشن پر 10 سیکنڈ کے فرق سے موجود تھے ، 47ویں لیپ پر چارلز لیکلرک نے انہیں پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں