پی آئی اے کی نجکاری ، حکومت کے دوست ملکوں سے رابطے
شیئر کریں
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے کوئی بولی تحریری طور پر نہیں ملی، اوورسیز پاکستانیوں کی ناہنگ گروپ نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق ناہنگ گروپ نے 7نومبرکومیڈیامیں پی آئی اے کی125ارب کی زبانی پیشکش کی تاہم گروپ کی جانب سے 125ارب کی تحریری پیشکش تاحال نہ ملی۔ذرائع کے مطابق کوئی بڑا پاکستانی گروپ دلچسپی رکھتا ہے تو کمیشن کو سرکاری طور پر آگاہ کر سکتا ہے ، حکومت کے پاس نیگوسیٹڈ ٹرینڈنگ کا آپشن بھی موجود ہے جو وہ کابینہ کی منظوری سے کرسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پاس بوئنگ 777طیاروں کا فلیٹ تیار ہے ، بوئنگ طیاروں کافلیٹ یورپی روٹ کھولنے کے بعد فوری متحرک ہوسکتا ہے ۔