24نومبر احتجاج پر نظررکھنے کے لیے پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قائم
شیئر کریں
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم کرے گا، یونٹ کے ذریعے ہر رکن کے قافلوں میں گاڑیوں اور کارکنان کی تمام تفصیلات اکٹھاکرے گی جب کہ قافلوں کی متعلقہ علاقوں سے اسلام آباد پہنچنے کی تمام ویڈیوز دیکھے گی۔دوسری جانب، پی ٹی آئی نے پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے ، پی ٹی آئی نے پنجاب کے رہنماؤں کو فنڈز نہ دینے پر پلان بی بھی مرتب کرلیا۔پی ٹی آئی نے پنجاب سے فنڈ اکٹھا کرنے کی بجائے ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کو ذمہ داری سونپی ہے ، صرف اوورسیز سے فنڈ ریزنگ کے لیے ویب سائٹ تشکیل دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ پنجاب کے ہر حلقے سے کارکنوں کی ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کی ذمہ داری ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کی ہو گی جب کہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی صورت میں پلان بھی کے طور موٹر سائیکلوں کا انتظام کیا جائے گا اور پارٹی ٹاسک سے کم افراد لانے والی رہنما کی رپورٹ قیادت کو پیش کی جائے گی۔