سندھ فوڈ اتھارٹی نے حیدرآباد میں دکان کھول لی
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز خاصخیلی) سندھ فوڈ اتھارٹی نے حیدرآباد میں دکان کھول لی، کارروائیوں کے نام پر بھاری بھتے وصول، گنجان آبادیوں میں مضر صحت مرچوں، چپس اور دیگر اشیاء کے کارخانوں کو کھلی چھوٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل سومرو نے وصولیوں کا بازار گرم کردیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائیوں کے نام پر دکان کھول لی ہے ، اطلاعات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے افسر فیصل سومرو کی گونج ہر جگہ سنائی دینے لگی ہے ، سندھ فوڈ اتھارٹی کے ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مار کر بھاری جرمانے عائد کرتی ہے اور اکثر افراد کو کہا جاتا ہے 6 بجے کے بعد دفتر آؤ اور معاملات طے کرو، سندھ فوڈ اتھارٹی کا جرمانہ کرنے والا عملہ کہتا ہے ہم فیصل سومرو کے آدمی ہیں،حیدرآباد کے تاجروں کا فیصل سومرو نامی افسر کے خلاف بھرپور ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے ، ذرائع کے مطابق فیصل سومرو بے بھاری بھتے کے عوض لیاقت کالونی، پریٹ آباد، لطیف آباد ،فقیر جی پڑ، ہالا ناکا سمیت گنجان آبادیوں میں مضر صحت لال مرچ، چپس اوردیگر اشیاء کی کھلی چھوٹ دے دی ہے ۔