میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناجائز تعمیرات،ڈی ڈی نجم الدین قریشی کی کروڑوں کی ناجائز آمدن

ناجائز تعمیرات،ڈی ڈی نجم الدین قریشی کی کروڑوں کی ناجائز آمدن

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی میں بھی ڈپٹی ڈائریکٹر نجم الدین قریشی اے ڈی خاور حیات نے کروڑوں روپے ناجائز آمدنی کے لئے ناجائز تعمیرات کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے۔ جرأت سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی ڈی نجم الدین قریشی کی جانب سے اے ڈی خاور حیات غیر قانونی تعمیرات سے کروڑوں روپے بٹورنے پر مامور ہیں جس نے جعلی نوٹسز کے نام پر اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،مکمل ہو جانے والی عمارتوں کو نوٹس جاری کر کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تیسری منزل پر اے ڈی خاور حیات سے ملنے کے لئے بلایا جاتا ہے، بعد ازاں لاکھوں روپے وصولی کے بعد نوٹس منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ جس کے واضح ثبوت موجود ہیں، متاثرہ شخص نے نمائندہ جرأت کو بتایا کہ مختلف بہانوں سے بار بار پیسوں کا تقاضا کیا جاتا ہے، خطیر رقم بٹورنے کے بعد نارتھ کراچی سیکٹر 11C3کے پلاٹ نمبر R149پرانی اور کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں تعمیر کی جارہی ہیں اور سیکٹر 14Aکے پلاٹ نمبر R421کی پرانی عمارت کی کمزور بنیادوں پر بھی بالائی منزل کی تعمیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جس پر متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں