محکمہ آبپاشی میں لوٹ مار، اینٹی کرپشن متحرک،افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات
شیئر کریں
محکمہ آبپاشی میں مالی بے قاعدگیوں کی شکایت پر اینٹی کرپشن نے آبپاشی کے افسران اور ملازمین کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ۔ اینٹی کرپشن نے تین سال کے ٹھیکوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔محکمہ آبپاشی میں مالی بے قاعدگیوں کی شکایت پر اینٹی کرپشن متحرک ہوگیا ہے اینٹی کرپشن نے آبپاشی ضلع دادو،روہڑی کینال،لاڑکانہ ڈویژن اورانجنیئرنورمحمد جبکہ سرکاری ٹھیکیدار سلطان احمد کٹو،ٹینڈرکلرک اوراسٹور کیپرکو اٹھارہ اورانیس نومبر کو ڈائریکٹر انکوائریز کے پاس طلب کرلیا تین سال میں کتنا بجٹ ملا کتنا خرچ کیا گیا ، مشینری کے کتنے آلات خریدے گئے، نہروں کی صفائی کیلئے تین سال میں کتنے ٹھیکے دیے گئے ،کن ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیئے گئے، کن اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے گئے ،سیپرا ویب سائٹ پر کتنے ٹھیکے اپ لوڈ کئے گئے۔ پریکیورمنٹ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن،جامع تفصیلات،کال ڈیپازٹ،ٹھیکہ کی ایوالیوشن رپورٹ بھی طلب کی گئی جبکہ مذکورہ دستاویزات ڈائریکٹر انکوائریز اینٹی کرپشن کو پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔