میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ صحافتی تنظیموں کے نام پر وصولیاں

سندھ بلڈنگ صحافتی تنظیموں کے نام پر وصولیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ ٹاؤن میں بھی پیکیج مافیا سرگرم ہے جو اخبارات میں ناجائز تعمیرات کی خبریں شائع نہ ہونے کی گارنٹی دے کر بلڈرز سے فی پلاٹ لاکھوں روپے اینٹھ لیتے ہیں۔ اسی ضمن میں بیٹر زوہیب کا نام سامنے آیا ہے جو خود کو صحافیوں کا نمائندہ بتا کر گلبرگ ٹاؤن میں جاری غیر قانونی تعمیرات سے کروڑوں روپے اینٹھ چکا ہے۔ ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے خلاف تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔اطلاعات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد میں بیٹر زوہیب نے خود کو صحافتی تنظیموں کا نمائندہ بتا کرڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کے بعد بغیر نقشے اور منظوری کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی ناجائز تعمیرات کی آزادی حاصل کر رکھی ہے ۔جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اخبارات میں غیر قانونی تعمیرات کی خبریں شائع نہ ہونے کی گارنٹی دے کر فی پلاٹ لاکھوں روپے وصولی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق حفاظتی پیکیج لینے والی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی بھی دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے متواتر جاری ہے ۔جس کااندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ عزیز آباد نمبر 2میں پلاٹ نمبر 1148 کی کمزور بنیادوں پر پانچویں منزل کا کام بیٹر شاہزیب نے زوہیب کے حفاظتی پیکیج میں مکمل کروا کر بغیر کسی انہدامی کارروائی کے رہائشیوں کو قبضہ دے دیا ہے۔ جرأت کی نشان دہی اور مسلسل خبروں پر بیٹر زوہیب نے نمائندہ جرأت کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں