میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شرجیل میمن کی عدم دلچسپی،ٹنڈوجام بائی پاس 6سال بعد بھی نامکمل

شرجیل میمن کی عدم دلچسپی،ٹنڈوجام بائی پاس 6سال بعد بھی نامکمل

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) صوبائی وزیر شرجیل میمن کی عدم دلچسپی، ٹنڈوجام بائے پاس 6سال بعد بھی نامکمل، ڈیڑھ ارب لاگت کا پراجیکٹ جنوری 2018ع میں شروع کیا گیا۔فنڈز بھی لیپس ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق تین محکموں کے قلمدان رکھنے والے سندھ کے طاقتور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اپنے حلقے کے حیدرآباد دیہی کے اہم شہر ٹنڈوجام کا بائی پاس پراجیکٹ مکمل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ڈیڑھ ارب کی لاگت سے جنوری 2018 میں پراجیکٹ کا افتتاح اس وقت کے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی نے کیا تھا، 9 کلومیٹر پر محیط بائی پاس پروجیکٹ میں بائی پاس سڑک ٹنڈوجام سے پہلے نکل کر میرپورخاص روڈ سے جڑنی تھی، تاہم چھ سال کے بعد بھی پروجیکٹ نامکمل ہے، جبکہ کروڑوں روپے کے فنڈز لیپس بھی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پروجیکٹ میں زرعی یونیورسٹی کی زمین بھی شامل کی گئی تھی، بائی پاس نہ ہونے کے باوجود ٹنڈوجام شہر میں بے انتہا ٹریفک جام ہونا معمول ہے جس کے باعث حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شرجیل انعام تین بار حیدرآباد دیہی سے منتخب ہونے کے باوجود اپنے حلقے کو کوئی میگا پراجیکٹ دینے میں ناکام ہیں ۔جبکہ الٹرا واٹر فلریشن پروجیکٹ بھی کرپشن کے باعث ناکام ہو چکا ہے جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں