چیف سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود محکمہ تعلیم میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو اپنے محکموں میں واپس نہ بھیجنے پر متاثرہ افسران نے چیف سیکریٹری اور دیگر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی نو اکتوبر کو عدالت نے نیب کے افسر رضوان سومرو، عاشق حسین اور گلزار کو ڈیپوٹیشن ختم کرکے واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نیب افسر رضوان سومرو محکمہ تعلیم میں ایشن بینک منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیں ۔ گلزار پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس کا افسر ہے لیکن محکمہ تعلیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ہے ۔عاشق محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹری کا ملازم ہے لیکن محکمہ تعلیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ہے ۔عدالت نے دس روز میں چیف سیکریٹری کو متعلقہ افسران کو واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا۔لیکن چیف سیکریٹری نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا۔