میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس سلنڈر دکان میں 2 افراد کی موت کی وجہ سامنے آگئی

گیس سلنڈر دکان میں 2 افراد کی موت کی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گیس سلنڈر کی دکان میں گزشتہ رات آگ لگنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے جبکہ 2 افراد کے مرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی دکان میں گیس کے اخراج کے باعث آگ لگی تھی، شہر میں ایل پی جی گیس کے حادثات کے بعد دکانیں بند کروائی گئی تھیں، متاثرہ دکان کو بند کرنے کے بعد رات کو غیر قانونی طور پر کھولا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کافی دنوں تک دکان بند رہنے کی وجہ سے ایل پی جی گیس بھر گئی تھی، شبہ ہے کہ سگریٹ جلانے کے دوران دکان میں جمع گیس میں آگ لگی۔ آگ لگنے کے بعد عمر اور اس کا ساتھی باہر بھاگنے کی بجائے دکان کے پیچھے گئے ، دونوں افراد کی موت آگ میں جلنے سے نہیں بلکہ دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دکان میں دھماکے کے شواہد نہیں ملے ، تمام ایل پی جی سلنڈر محفوظ ہیں، دکان سے بڑی تعداد میں ایل پی جی سیلنڈر نکال کر انتظامیہ کے حوالے کردیے گئے ہیں، دکان سے نکالے گئے کچھ سلنڈرز سے بھی گیس خارج ہو رہی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں