میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرجانی ٹائون میں فیکٹری پرچھاپہ، 10 ہزارکلوغیرمعیاری مصالحہ برآمد

سرجانی ٹائون میں فیکٹری پرچھاپہ، 10 ہزارکلوغیرمعیاری مصالحہ برآمد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے دس ہزار کلو غیر معیاری مصالحہ برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔۔ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران فیکٹری کا معائنہ کرنے پر چار سو سے زائد خراب مصالحوں کی بوریاں ملی۔۔ مصالحوں میں کیڑے۔ کورن فلور اور چوکر کی ملاوٹ پر فیکٹری سیل کردی گئی۔فیکٹری میں کاکروچ۔ بلیاں اور مکڑیوں کے جالے پیداواری علاقے میں پائے گئے۔ غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنے پر فیکٹری پر چار لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرکے فیکٹری کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔۔ بڑی تعداد میں غیر محفوظ مصنوعات کو تلف کرنے کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے بھی رابط کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں