میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بغیر پلاننگ سڑکوں کی استرکاری،ڈیڑھ ارب کے فنڈ پر سیوریج کا پانی پھرگیا

بغیر پلاننگ سڑکوں کی استرکاری،ڈیڑھ ارب کے فنڈ پر سیوریج کا پانی پھرگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

حکومت سندھ کی جانب سے ڈیرھ ارب روپے کے فنڈ سے جاری سڑکوں کی استرکاری مہم پر سیوریج لائنوں نے پانی پھیر دیا۔ ایم اے جناح روڈ پر استرکاری کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی سیوریج کا پانی رسنے لگا۔ جس سے نو تعمیر شدہ سڑک تباہ ہونے لگی۔۔شہر قائد میں بغیر حکمت عملی سڑکوں کی استرکاری جاری ہے۔استر کاری سے پہلے سڑک تباہ ہونے کی وجوہ اور سڑک کیلئے انتہائی نقصان دہ دیگر مسائل حل ہی نہیں کیے جارہے۔۔ جس کے باعث استرکاری فوراً ہی خراب ہونے لگی۔۔ ایم اے جناح روڈ پر استرکاری کی گئی تو چند ہی گھنٹے بعد سیوریج کے پانی نے سڑک کا ستیاناس کرنا شروع کردیا۔۔ سی بریز سے گارڈن موڑ تک ایم جناح روڈ پر نوتعمیر سڑک پر سیوریج کا پانی پھیلا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں