میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا بل پر ووٹ نہ دینے کا اعلان

آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا بل پر ووٹ نہ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل پر ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف سے آئینی ترمیم کے بل پر ووٹ نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہی آگے بڑھتے ہیں، تحریک انصاف آئینی ترمیم کے عمل پر ایک اصولی موقف لے چکی ہے ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا اور ڈرایا دھمکایا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے عمل میں بہترین کردار ادا کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے مشکور ہیں،جے یو آئی سربراہ سے کوئی گلہ ہے نہ ہی شکوہ ہے ، ہمارا مستقبل میں بھی تعلق رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں