میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیمارکیٹ میں 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں، قاتل مل گیا

لیمارکیٹ میں 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں، قاتل مل گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی کے علاقے لیاری لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کی ساتویں منزل کے فلیٹ سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہو پولیس نے 4 خواتین کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔لیاری لی مارکیٹ میں واقع فلیٹ سے ایک ہی گھر کی چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملیں۔ مقتولین میں ماں بیٹی نواسی اور بہو شامل تھے۔لاشیں تحویل میں لینے کے بعد پولیس نے بھائی کو حراست میں لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گھر کا فرد بلال ہی تینوں خواتین اور بچی کے قتل میں ملوث ہے کیونکہ ملزم گھر کی کچھ خواتین پر ناجائز تعلقات کا شک کرتا تھا۔دوران تفتیش ملزم نے بتایام کہ اس نے شک کی بنیاد پر تیز دھار آلے سے طلاق یافتہ بہن ،کمسن بھانجی ، بھابھی اور ماں کو قتل کیا، جبکہ بلال اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے چکا ہے، ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔گزشتہ شب رہائشی عمارت کی ساتویں منزل کے فلیٹ سے 13 سال کی لڑکی سمیت 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی تھیں۔گھر کا سربراہ رات گئے گھر پہنچا تو بیوی بیٹی، نواسی اور بہو کی لاشیں گھر میں مختلف کمروں میں موجود تھیں۔پولیس نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر کے گھر سے شواہد اکٹھے کیے تھے۔حراست میں لیے جانے سے قبل گھر کے سربراہ فاروق کا کہنا تھا کہ میں اور دونوں بیٹے گھر واپس آئے تو گھر پر دستک دی، گیٹ اندر سے کسی نے نہیں کھولا تو چابی سے کھول کر اندر داخل ہوئے، گھر میں اہلیہ، بیٹی، نواسی اور بہو کی گلا کٹی لاشیں موجود تھیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں صرف خواتین ہی موجود تھیں، گھر کا سربراہ فاروق اور ایک بیٹا ٹرانسپورٹ اور مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے۔مرنے والوں میں 13 سال کی علینا، 18 سال کی مدیحہ، 19 سال کی عائشہ اور 51 سال کی شہناز شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ایک ملزم ملوث ہے یا ایک سے زائد؟ اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں تاہم قاتل آلۂ قتل سمیت فرار ہوا ہے۔پولیس کے مطابق اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں