میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دومحکموں کی جنگ میں اردو بازار کے دکاندار پس گئے،کیبن مالکان کی دہائیاں

دومحکموں کی جنگ میں اردو بازار کے دکاندار پس گئے،کیبن مالکان کی دہائیاں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

دو محکموں کی جنگ میں دکاندار پس گئے۔ صدر ٹاؤن چیئرمین نے روزگار اسکیم کے تحت اردو بازار میں فٹ پاتھ پر کیبن شاپس لگوائی تو ضلعی حکومت حرکت میں آئی اور دکانیں سیل کردیں تین لاکھ روپے فی کس دکان لینے والے دکاندار دہائیاں دیتے جبکہ ضلعی حکومت اسے غیرقانونی کام قرار دے رہی ہے کراچی کے صدر ٹاؤن نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون اردو بازار میں کالج کی فٹ پاتھ پر روزگار اسکیم کے نام سے دکانیں بیچ ڈالیں۔ 37 کیبن شاپس فی کس تین لاکھ روپے فروخت کی خبر ضلعی حکومت کو ہوئی تو دکانیں سیل کردی گئیں۔۔اب دکانداروں کو نہ دکانیں مل رہی ہیں نہ رقم جس پر وہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے واضح کردیا کہ فٹ پاتھ پر کیبنز رکھنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔معاملہ اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا ہے۔ صدر ٹاؤن کی جانب سے خلاف ضابطہ کیبنز کی فروخت اور عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر معاملہ اعلیٰ افسران کو بھیج دیا گیا ہے۔دکانداروں نے معاملہ جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں