میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرئیلی فوج کا دعویٰ،حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار بھی شہید،حماس نے تاحال تصدیق نہیں کی

اسرئیلی فوج کا دعویٰ،حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار بھی شہید،حماس نے تاحال تصدیق نہیں کی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

اسرائیلی فوج کے سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ بمباری میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کا قوی امکان ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔اسرائیل کے آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں تین افراد کو ہلاک کیا گیا اور اسرائیلی فوج نے ان کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بظاہر ان 3 میں سے ایک شخص کے بارے میں یحییٰ سنوار ہونے کا گمان کیا جارہا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سینیئر فوجی حکام نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا حال ہی میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک عمارت پر بمباری میں ہلاک ہونے والے 3 کمانڈرز میں سے ایک یحییٰ السنوار ہوسکتے ہیں۔سینیئر فوجی حکام نے اسرائیلی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ جس عمارت میں حماس کے ان 3 اہم کمانڈرز کو قتل کیا وہاں سے اسرائیلی یرغمالی نہیں ملے۔یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید ہوگئے اور اسرائیلی فوج اس کی تصدیق کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔تاہم بعد میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا تھا اور خود اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ یحییٰ السنوار غزہ میں ہی کسی سرنگ میں چھپے ہوئے ہیں اور تنظیم کی قیادت کر رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کی ایک ذو معنی ٹوئٹ نے بھی یحییٰ السنوار کی شہادت کی خبروں کو مضبوط بنا دیا ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ اپنے ہر دشمن تک پہنچیں گے اور وہیں ختم کردیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں