میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توہین مذہب کا الزام، شاہ نواز قتل سے متعلق جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

توہین مذہب کا الزام، شاہ نواز قتل سے متعلق جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

حکومت سندھ نے توہین مذہب کے الزام میں پولیس مقابلے میں قتل کئے گئے ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کے قتل کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے حکم پر ڈاکٹر شاہنواز قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لئے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط لکھا گیا ہے۔ جبکہ میرپور خاص میں 18 ستمبر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کو قتل کیا گیا تھا، بعد میں ڈاکٹر شاہنواز کی لاش کی بے حرمتی کی گئی جس کا مقدمہ عمرکوٹ میں درج کیا گیا۔ کمیٹی رپورٹ کے بعد مقدمہ ڈاکٹر شاہنواز کے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ خط میں تحریر کیا گیا ہے ضروری ہیکہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ اصل حقیقت کا معلوم ہو سکے۔ واضح رہے کہ آئی جی سندھ پولیس کی انکوائری میں ثابت ہوا کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا، ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کے قتل کا مقدمہ ورثاء کی مدعیت میں ڈی آئی جی میرپورخاص سمیت دیگر پولیس اہلکاروں پر درج کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں