فلک ناز ٹوئن ٹاور، پروجیکٹ میں ناقص میٹریل کا استعمال ، عمارت کو خطرہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسکیم 33 میں فلک ناز ٹوئن ٹاور نامی پراجیکٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے انتہائی ناقص ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،ذرائع کے مطابق عمارت کی تیاری میں فائر فائٹنگ سسٹم ، ہنگامی اخراج کی سنگین خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں جبکہ میٹریل کے استعمال میں غیرمعیاری اشیاء کا استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی ، بلڈنگ انسپکٹر الطاف سومرو اور ڈپٹی ڈائریکٹر قربان جمالی نے بے نامی اثاثے بڑھا لیے ، عدالتی حکم عدولی کا سلسلہ جاری ہے ۔