محکمہ ماس ٹرانزٹ اینڈ ٹرانسپورٹ، معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود ٹھیکیدار آزاد
شیئر کریں
محکمہ ماس ٹرانزٹ اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ، ٹھیکیدار نے محکمے کو سرمہ پہنا دیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور میسرز دین محمد اینڈ سنز میں 38 بسوں کی فراہمی کا معاہدہ ہوا، فراہم کی گئی گاڑیوں میں سے چھ کارین نکل آئیں، محکمہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی لگ بھگ رقم لینے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2023-2022ء کے مطابق محکمہ ماس ٹرانزنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ اور میسرز دین محمد اینڈ سنز میں 38 بسوں کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا اور معاہدے کے مطابق 60 سے ایک سو نشستیں کی بسیں جن کا ماڈل 2000ء سے اوپر ہو فراہم کی جائیں گی تاہم دوران ویریفکیشن یہ انکشاف ہوا کہ فراہم کی گئی 38 گاڑیوں میں سے چھ چار نشستوں والی کاریں ہیں جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق چھ گاڑیوں کی مذکورہ ٹھیکیدار کی طرف ایک کروڑ روپے 49 لاکھ 64 ہزار 314 روپے قابل وصول ہیں جو کہ سرکاری خزانے کو نقصان ہوا تاہم وہ رقم ابھی تک واپس نہیں کی گئی، آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ رقم وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے۔