میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتجاج مؤخر،تحریک انصاف کی شرط تسلیم،عمران خان سے ڈاکٹرز کو ملنے کی اجازت

احتجاج مؤخر،تحریک انصاف کی شرط تسلیم،عمران خان سے ڈاکٹرز کو ملنے کی اجازت

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

حکومت نے آج کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط مان لی۔پی ٹی آئی نے آج کا احتجاج مؤخر کر دیا۔ذرائع کے مطابق احتجاج مؤخر کرنیکا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نے کہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہے اور ڈاکٹرز آج صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز آج صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت دے دی، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج آج صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر حکومت کی پیشکش پر مشاورت کر رہے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ آج احتجاج کے لیے اسلام آباد ضرور جائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، ملاقات کی اجازت نہ دے کرحکومت ہمیں اس اقدام پر مجبور کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں