شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،اسلام آباد میں فوج ، رینجرز نے سکیورٹی سنبھال لیں
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر تمام حساس سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی آرمی ،رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دی گئی،آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی،اجلاس کے موقع پر جناح کنونشن سنٹر ، ڈپلومیٹک انکلیو، وزارت خارجہ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ، پارلیمنٹ ہائوس، پاک سیکرٹریٹ، ایف بی آر، نادرا، الیکشن کمیشن ، و فاقی محتسب، پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز، کوہسار سیکرٹریٹ، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ہیڈکوارٹر کو آرمی، رینجرز، ایف سی کی سکیورٹی میں دیدیا گیا ہے۔ریڈ زون کے داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات ہوگی۔